0
Saturday 28 Nov 2015 14:00

سندھ حکومت نے 7 اضلاع کی حلقہ بندیاں تبدیل کر دیں

سندھ حکومت نے 7 اضلاع کی حلقہ بندیاں تبدیل کر دیں
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ایک بار پھر 7 اضلاع کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے تحت ضلع نوشہرو فیروز کی 2 ٹاؤن کمیٹیاں محبت ڈیرو اور بھورٹی کو ختم کر دیا گیا ہے، جبکہ ٹاؤن کمیٹی دبھڑو اور خانواہن بھی ختم کر دی گئیں۔ میرپور خاص کی میونسپل کمیٹی شجاع آباد کو ختم کرکے اسے ٹاؤن کمیٹی بنا دیا گیا ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل میرپورخاص میں 9 یونین کونسلز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع بے نظیر آباد میونسپل کمیٹی سے 3 وارڈز کم کرکے ڈسٹرکٹ کونسل بے نظیر آباد میں 2 یونین کونسلز کا اضافہ کر دیا گیا ہے، میونسپل کمیٹی نواب شاہ سے دیہی علاقے نکال دیئے گئے ہیں، جبکہ سانگھڑ میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم سے 3 دیہات کے علاقے نکالے گئے ہیں، اس کے علاوہ ٹنڈو الہ یار ڈسٹرکٹ کونسل میں ایک یو سی، میونسپل کمیٹی ٹنڈو جام میں ایک گاؤں کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جامشورو ٹاؤن کمیٹی سن میں ایک وارڈ کم کرکے 4 وارڈز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں میں تبدیلی عدالتی حکم پر کی گئی ہے، اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کمیشن ملتوی شدہ انتخابات کی تاریخ دے گا۔
خبر کا کوڈ : 500991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش