0
Monday 30 Nov 2015 22:03

ترکی کا روسی طیارہ مار گرانے پر معافی مانگنے سے انکار

ترکی کا روسی طیارہ مار گرانے پر معافی مانگنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ روس اور ترکی کے درمیان جاری لفظی جنگ میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے اور ایک تازہ بیان میں ترک وزیر اعظم نے روسی طیارہ مار گرائے جانے پر معافی نہ مانگنے کا اعلان کیا ہے۔ برسلز میں نیٹو سربراہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کا کہنا تھا کہ روسی طیارہ گرائے جانے پر روس سے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بلکہ روس کو چاہیے کہ وہ جوابی ردعمل کے طور پر معاشی پابندیاں لگانے کا از سر نو جائزہ لے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کی سرحدوں اور فضائی حدود کی حفاظت کرنا نہ صرف ان کی حکومت کا حق بلکہ ان کا فرض بھی ہے اس لیے اس فرض کو انجام دیتے ہوئے کوئی ترک وزیر اعظم اور صدر معافی نہیں مانگے گا۔ ترک وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا انہیں امید ہے کہ روس معاشی پابندیوں سے متعلق اپنے اقدامات کا دوبارہ جائزہ لے کیوں کہ یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 501648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش