0
Wednesday 2 Dec 2015 15:34

ملٹری پولیس اور اتحاد ٹاؤن میں رینجرز پر ہونیوالے حملے میں ایک ہی گروہ ملوث

ملٹری پولیس اور اتحاد ٹاؤن میں رینجرز پر ہونیوالے حملے میں ایک ہی گروہ ملوث
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ملٹری پولیس اور گزشتہ دنوں اتحاد ٹاؤن میں رینجرز پر ہونے والے حملے میں استعمال شدہ اسلحہ مماثلت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں گذشتہ روز ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی جیپ پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی ہے، جس کے مطابق ملٹری پولیس اور گزشتہ دنوں اتحاد ٹاؤن میں رینجرز پر ہونے والے حملے میں استعمال شدہ اسلحہ مماثلت رکھتا ہے۔ تفتیشی اہلکاروں کی جانب سے جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول کو فرانزک لیبارٹری بھیجا گیا، جہاں فرانزک ٹیسٹ کے بعد رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملٹری پولیس اور اتحاد ٹاؤن میں رینجرز پر حملے میں ایک ہی طریقہ اور اسلحہ استعمال کیا گیا، جبکہ پیرآباد میں ڈاکٹر اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی یہی اسلحہ استعمال ہوا۔ دہشت گردی کی تینوں کارروائیوں میں ایک ہی گروہ ملوث ہے، جو انتہائی منظم طریقے سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 502048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش