0
Monday 7 Dec 2015 19:24

پاک فضائیہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، ایئر چیف مارشل

پاک فضائیہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، ایئر چیف مارشل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ بلوچستان کے علاقے سونمیانی میں پاک فضائیہ کی فائر پاور مشقوں کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی چیلنجوں سے نمٹنےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملکی دفاع کے لیئے پر عزم ہے، پاک فضائیہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہی ہے اور آپریشن ضرب عضب میں بھی فضائیہ کا موثر کردار ہے۔ ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی، فائر پاور اپنی نوعیت کی منفرد مشقیں ہیں، جے ایف 17 تھنڈر طیارے پہلی بار ان مشقوں میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جے ایف 17 طیار ے کو دور حاضر کے مطابق ہتھیاروں سے لیس کیا گیا ہے اور پاک فضائیہ میں ان طیاروں کی شمولیت پر فخر ہے۔
خبر کا کوڈ : 503322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش