0
Thursday 10 Dec 2015 14:56

بلوچستان ٹرانسپورٹر اور انتظامیہ میں معاملات طے پاگئے، چیکنگ کا نظام مرتب

بلوچستان ٹرانسپورٹر اور انتظامیہ میں معاملات طے پاگئے، چیکنگ کا نظام مرتب
اسلام ٹائمز۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کمبر دشتی کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ محمد اسحاق، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ دؤاد خان خلجی، کمانڈنٹ غزہ بند کرنل سجاد احمد، ڈپٹی کمشنر مستونگ علی اکبر بلوچ، ایس ایس پی ٹریفک حامد شکیل، سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ امان اللہ پائیزئی، اسسٹنٹ کمشنر مچھ، کوئٹہ کراچی کوچز یونین کے صدر میر حکمت لہڑی، میر دولت لہڑی، تفتان کوچز یونین کے حاجی جمعہ خان بادینی، منی بس ایسوسی ایشن کے حاجی محمد حنیف اور لوکل بس ایسوسی ایشن کے صدر بابو شفیع محمد کے علاوہ دیگر عہدیداران اور نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس میں شرکاء کا موقف سننے کے بعد فیصلہ ہوا کہ کوئٹہ کراچی روٹس کی کوچوں کی ٹول پلازہ دشت پر چیکنگ ہوگی۔ جس کے لئے اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا۔ تاکہ مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے مشکلات کم وقت میں دور جاسکے۔ اس کے علاوہ ٹول پلازہ سے ہی تمام کوچز کانوائے کی شکل میں ایف سی اور لیویز کی نگرانی میں منزل مقصود کی جانب روانہ ہونگی۔

زائرین کی سکیورٹی کے حوالے فیصلہ ہوا کہ زائرین کی مکمل سکیورٹی میں نقل و حمل جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ انفرادی طور پر زائرین کو بغیر سکیورٹی لے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ جیکب آباد روٹ پر گاڑیوں کو کولپور پر روکنے اور کانوائے میں جانے کے لئے اعلٰی حکام تک ٹرانسپورٹر کے خدشات پہنچائے جائیں گے، تاکہ جیکب آباد روٹ پر گاڑیوں کی سکیورٹی کانوائے میں نقل و حمل ممکن ہوسکے، جبکہ جیکب آباد روٹ کی گاڑیوں کی چیکنگ ڈیگاری کراس پر ہوگی۔ ایسی اشیاء جو کہ اسمگلنگ کے زمرے میں آتی ہیں، لیجانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، جبکہ اشیاء خورد و نوش کے حوالے سے کسی حد تک رعایت دی جاسکتی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پنجگور روٹ پر افغان مہاجرین، ازبک باشندوں اور دیگر غیر ملکی افراد کو گاڑیوں میں سفر کرنے کی جازت نہیں ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ ٹرانسپورٹرز ملکی قانون کی پاسداری کریں۔ کوئٹہ شہر میں چلنے والی لوکل بسوں کے حوالے سے فیصلہ ہوا کہ پہلے مرحلے میں 1980ء تک کے تمام لوکل بسوں کو 31 دسمبر تک ریپلیس کیا جائے۔ بصورت دیگر مقررہ مدت کے بعد ان پرانی بسوں کو بند کیا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ٹائم ٹیبل کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز کے خدشات پر حکام بالا سے بات چیت ہوگی۔ اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 504050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش