0
Saturday 12 Dec 2015 05:29
شام میں موجود دہشتگرد روس کیلئے براہ راست خطرہ ہیں

شام میں روسی فوج کو نشانہ بنانیوالے اہداف کو فوری تباہ کر دیا جائے، پیوٹن کا حکم

شام میں روسی فوج کو نشانہ بنانیوالے اہداف کو فوری تباہ کر دیا جائے، پیوٹن کا حکم
اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شام میں روسی فوج کو کسی بھی خطرے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو وزارت دفاع میں ہونے والے ایک سالانہ اجلاس میں دفاعی حکام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اہداف کو فوراً تباہ کیا جانا چاہیئے۔ پیوٹن نے ماسکو اور انقرہ کے درمیان کشیدگی کی جانب اشارہ کیا۔ اپنے خطاب میں صدر پیوٹن نے کہا کہ شام میں "دہشت گرد" روس کے لئے براہ راست خطرہ ہیں۔ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے امریکی قیادت میں اتحادی فوج کے ساتھ مسلسل روابط رکھے جائیں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق روس کی حکومت نے شام میں روسی فوج کو نشانہ بنانے والے اہداف کو فوری تباہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزیر خارجہ سرگئی لاروف کہتے ہیں مغرب بشار الاسد کو ہٹانا چاہتا ہے، جو سنگین غلطی ہوگی۔ روس نے شام میں اپنی کارروائیاں تیز کر دیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے عسکری قیادت سے خطاب میں ہدایت کی روسی فوج کو نشانہ بنانے والے اہداف فوری طور پر تباہ کئے جانے چاہئیں۔ صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ شام میں موجود دہشتگرد روس کے لئے براہ راست خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے تمام ریاستوں کے ساتھ تعاون بڑھانا اہم ہے۔ اس مقصد کے لئے پروازوں کی حفاظت کے لئے اسرائیلی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز اور امریکی قیادت میں اتحادی فوج کے ساتھ مسلسل رابطے رکھے جائیں گے۔

اُدھر روم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ مغرب چاہتا ہے شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے پہلے بشار الاسد کو ہٹانا چاہیئے لیکن ایسا کرنا سنگین غلطی ہوگی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ داعش کے خلاف فوجی کارروائی میں مغربی ممالک مکمل تعاون نہیں کر رہے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماسکو لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
خبر کا کوڈ : 504471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش