0
Saturday 16 May 2009 17:46

عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 4296 ہوگئی

عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 4296 ہوگئی
بغداد:عراق پر مارچ 2003 ء میں امریکی حملہ کے بعد سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 4296 ہوگئی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 3442 امریکی فوجی لڑائی اور مذاحمت کاروں کی مختلف کارروائیوں، حملوں اور دھماکوں میں ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے اب تک 179، اٹلی کے 33، یوکرائن کے 18، پولینڈ کے 21، بلغاریہ کے 13، سپین کے 11 اور ڈنمارک کے 7 فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے سینکڑوں فوجی مختلف ٹریفک حادثات اور ہیلی کاپٹرز کے حادثات میں بھی ہلاک ہوئے ہیں جن کی تعداد تقریباً 854 ہے۔ مزید برآں امریکہ کے 8 سول اہلکار بھی مذاحمت کاروں کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 5050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش