0
Friday 18 Dec 2015 23:53

سانحہ پاراچنار اور شیخ ابراہیم زکزکی کی گرفتاری کیخلاف آئی ایس او کراچی کے احتجاجی مظاہرے

سانحہ پاراچنار اور شیخ ابراہیم زکزکی کی گرفتاری کیخلاف آئی ایس او کراچی کے احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام پارہ چنار بم دھماکے اور نائیجیرا میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف بعد نماز جمعہ تین مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ جامع مسجد شاہ نجف مارٹن روڈ، جامع مسجد ابوالفضل اسٹیل ٹاؤن اور جامع مسجد حسینی سچل گوٹھ کے سامنے ہونے والے مظاہروں میں شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہروں کے شرکاء نے بینرز و پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ جس میں پارہ چنار بم دھماکوں اور نائیجیریا میں فوج کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے نائیجیریا میں تحریک اسلامی نائیجیریا کے گرفتار رہنماء آیت اللہ شیخ زکزکی کی تصویریں اٹھائی ہوئی تھیں۔ احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نائب صدر سید عابد علی جعفری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید علی زیدی، انچارج شعبہ محبین سید علی رضوی و دیگر کا کہنا تھا کہ پارہ چنار بم دھماکہ حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے، نائیجیریا میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں، وہاں کی صورت حال پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی ان مظالم کی حمایت کرنے کے مترداف ہے، نائیجیریا میں مسلمانوں کو فلسطینی مسلمانوں کی آواز پر لبیک کہنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن دنیا بھر میں آزادی فلسطین کی تحریک کے ابھرتے ہوئے قدم دیکھ کر خوف کا شکار ہے، تحریک اسلامی نائیجیریا کی القدس ریلیوں کو پہلے بھی اسرائیلی مفاد کی نگران نائجیرین فوج کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا، شیخ زکی کے گھر پر حملہ اور قتل عام اسی عمل کی ایک کڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 506149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش