0
Thursday 24 Dec 2015 13:14

کراچی میں عید میلادالنبیؐ کے موقع پر 29 ہزار پولیس اہلکار تعینات

کراچی میں عید میلادالنبیؐ کے موقع پر 29 ہزار پولیس اہلکار تعینات
اسلام ٹائمز۔ جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر کراچی میں مرکزی جلوس اور جلسہ عام کی سیکیورٹی پر 4 ہزار 850 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ سندھ پولیس کے مطابق 12 ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کے تناظر میں ریپڈ رسپانس فورس کی 2 کمپنیوں، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی 3 کمپنیوں پر مشتمل کمانڈوز کے علاوہ پی ٹی سی سعید آباد، شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد، سندھ ریزرو پولیس، انسداد تجاوزات سیل اور کرائم برانچ سے 2000 پولیس افسران اور جوان بطور اضافی نفری کراچی پولیس کے ڈسپوزل پر دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں منعقدہ 1115 محافل، 515 جلوسوں، ریلیوں اور مرکزی جلوس و مرکزی اجتماع گاہ پر 28 ہزار 933 اہلکاروں کو سیکیورٹی فرائض پر تعینات کیا گیا ہے، 571 موبائلز اور 574 موٹر سائیکلوں پر سوار اہلکار اس کے علاوہ ہیں، گشت، اسنیپ چیکنگ کے تحت سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو انتہائی مؤثر اور مربوط بنایا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے تمام اہم مقامات پر سویپنگ، اسکیننگ اور کلیئرنس سرٹیفکیٹس کے حصول کو بھی سیکیورٹی پلان کا حصہ بنایا گیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 12 ربیع الاول کی سیکیورٹی کے جملہ انتظامات میں ضلعی اور زونل پولیس کے ساتھ پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطوںِ کو ممکن بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 507576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش