0
Tuesday 29 Dec 2015 12:28

ذرا سی تیز ہوا چلی تو پوری سندھ کابینہ دبئی میں مقیم ہوگی، فاروق ستار

ذرا سی تیز ہوا چلی تو پوری سندھ کابینہ دبئی میں مقیم ہوگی، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئیر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی آدھی کابینہ دبئی بھاگ چکی ہے، اور ذرا سی تیز ہوا چلی تو سندھ کی پوری کابینہ دبئی میں مقیم ہوگی۔ سندھ کے ضلع نوابشاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ نے حلقہ بندیوں میں بددیانتی کرکے نواب شاہ کے عوام کو وڈیروں کا غلام بنانے کی سازش کی ہے، جو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اور سندھ کی مظلوم عوام کی آواز بن کر تحریک کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی آدھی کابینہ دبئی بھاگ چکی ہے، اور ذرا سی تیز ہوا چلی تو سندھ کی تمام کابینہ دبئی میں مقیم ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ کراچی آپریشن کے باعث متحدہ قومی موومنٹ کی قوت میں بے پناہ اضافہ ہوگا، ہم نے بیک فٹ پر رہتے ہوئے کرکٹ کھیلی، اب فرنٹ پر کھیلنے کا وقت ہے، بہت کٹھن وقت دیکھنے کے بعد اب ہمارے اچھے دن آگئے ہیں۔ متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی کے میئر کو مکمل اختیار دلائیں گے، اور اگر بات چیت سے مسئلہ حل نہ ہوا، تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 508752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش