0
Saturday 2 Jan 2016 00:21

ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر او جی ڈی سی ایل کے 6 افسران گرفتار

ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر او جی ڈی سی ایل کے 6 افسران گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں دہشت گردوں کا علاج کرنے کے الزام میں گرفتار سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پرکرپشن کے بڑے اسکینڈل میں 6 افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان افسروں پر سرکاری منصوبے میں خورد برد اور من پسند افراد کو نوازنے کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کی روشنی میں گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ او جی ڈی سی ایل کے جنرل منیجر ایم ایس سی ایم روح اللہ، منیجر ایس سی ایم حافظ محمد اسلم اور اسسٹنٹ جنرل منیجر سیس محمد یوسف کو گرفتار کر لیا۔ حیدرآباد کے ریجنل کوآرڈینیٹر اشرف پٹھان، سی بی اے ممبر حیدر آباد ابو بکر اور فیلڈ منیجر سنجھورو منور عباسی بھی گرفتارشدگان میں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل افسران پر سینچورو پلانٹ منصوبے میں کرپشن کا الزام ہے جو پیپلز پارٹی دور حکومت میں شروع ہوا اور نومبر دوہزار پندرہ میں مکمل ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان افسران پر خلاف ضابطہ، من پسند کمپنیوں کو نوازنے کے بھی الزامات ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کرپشن کے اس بڑے کیس میں سندھ کی اہم سیاسی اور بیورکریسی کی شخصیات ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 509471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش