0
Monday 4 Jan 2016 22:08

کراچی میں وی آئی پی کلچر سے تنگ عوام نے نے بااثر شخص کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے

کراچی میں وی آئی پی کلچر سے تنگ عوام نے نے بااثر شخص کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے
اسلام ٹائمز۔ وی آئی پی کلچر سے تنگ عوام کا اب اس پر ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے، جہاں تازہ واقعے میں کراچی کے علاقے صدر میں ڈبل کیبن گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا، جبکہ واقعے کے بعد گاڑی میں سوار مسلح گارڈز کے اترنے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر عوام مشتعل ہوگئے، اور گارڈز کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں ایم اے جناح روڈ کے قریب تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا، جس کے بعد مشتعل ہجوم نے گاڑیوں پر مکے برسائے اور پتھراؤ کیا، جبکہ اس دوران گاڑی میں سوار مسلح گارڈ نے ہوائی فائرنگ کی، تو ہجوم اور مشتعل ہوگئے، اور نہ صرف گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنایا، بلکہ گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔

گاڑی کی ٹکر سے زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد مشتعل عوام نے وی آئی پی کلچر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور سڑک بھی بلاک کر دی، جس کے باعث علاقے میں ٹریفک جام ہوگیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کراچی کے سول اسپتال آمد پر سیکیورٹی کی وجہ سے 10 ماہ کی ننھی بسمہ کو فوری طبی امداد نہ مل سکی، جس سے وہ اپنے والد کی گود میں دم توڑ گئی تھی۔ کراچی میں ڈبل کیبن گاڑیوں میں بااثر افراد اپنے گارڈ کے ساتھ گھومتے ہیں، اور اس دوران تیز ڈرائیونگ اور ٹریفک خلاف ورزیاں بھی کی جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 510306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش