0
Wednesday 6 Jan 2016 10:30

پشاور، سکول سے گزرنے والے بجلی کے تار طالبات کے لیے خطرہ

پشاور، سکول سے گزرنے والے بجلی کے تار طالبات کے لیے خطرہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے بیری باغ میں لڑکیوں کا ایک اسکول ایسا بھی ہے۔ جس میں پڑھنے والی طالبات کی زندگیوں کو اسکول کے اندر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ یکہ توت کے علاقہ بیری باغ کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کے بیچوں بیچ گزرنے والی اس 11ہزار وولٹیج کی لائن نے بچیوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے۔یہ پول اسکول بننے سے پہلے یہاں موجود تھا اور اسکول تعمیر کرنے والوں نے اس کو ہٹائے بغیر اس کے ارد گرد اسکول بنا دیا۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول کی توسیع کے لئے تعمیراتی کام اس ٹرانسمیشن لائن کی وجہ سے رکا ہوا ہےاور وہ بچیوں کو سخت گرمی اور سردی کے موسم میں بھی کھلے آسمان تلے بٹھا کر پڑھانے پر مجبور ہیں۔ سرکاری حکام کی غفلت کا نقصان قوم کی بچیاں بھگت رہی ہیں اور ان کی تعلیم کے ساتھ صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔سردی کا شدید موسم اور بجلی کی 11ہزار لائن کی تار ،دونوں ہی ان معصوم طالبات کے سر پر مسلسل خطرے کی صورت میں لٹک رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 510585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش