0
Wednesday 6 Jan 2016 11:23

پاکستان اور عالم اسلام ملکر ایران، سعودی عرب مسئلہ حل کرائیں، ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان اور عالم اسلام ملکر ایران، سعودی عرب مسئلہ حل کرائیں، ڈاکٹر طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ عالم اسلام اور پاکستان ملکر ایران اور سعودی عرب کا مسئلہ حل کرائیں۔ طاہر القادری نے لندن پہنچنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے 14 شہداء کا انصاف صرف فوجی عدالتوں سے ہی ممکن ہے، اگر انصاف کا قتل نہ روکا گیا تو اسلام آباد میں دوبارہ دھرنے سمیت کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔ علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ رینجرز اور فوج دہشت گردی کے خلاف عظیم جنگ لڑ رہی ہیں لیکن یہ جنگ کراچی تک محدود نہ رکھی جائے۔ پی اے ٹی کے کارکن ضمنی انتخابات میں مقامی سطح پر ایڈجسٹمنٹ کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 510589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش