0
Monday 11 Jan 2016 20:24

مجیب الرحمٰن اور حفیظ الرحمٰن کی سیاست میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے، الیاس صدیقی

مجیب الرحمٰن اور حفیظ الرحمٰن کی سیاست میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجیب الرحمٰن اور حفیظ الرحمٰن کی سیاست میں مماثلت پائی جاتی ہے، ایک نے بنگلہ دیش کو پاکستان سے جدا کردیا تو یہ صاحب استور اور بلتستان کو گلگت سے جدا کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ وزیراعلٰی کے متنازعہ بیان کے پیچھے کوئی خفیہ ہاتھ کار فرما ہے، اس سازش کے پیچھے اصل محرکات کا پتہ لگا کر حقائق کو منظر عام پر لایا جائے اور وزیراعلٰی پر علاقے کیساتھ غداری کے جرم میں مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی کا یہ اقدام اراکین اسمبلی کی توہین کے ساتھ ساتھ اس متفقہ قرار داد کی نفی بھی ہے، جس کی حال ہی میں اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حفیظ الرحمٰن کی منطق کو صحیح تسلیم کیا جائے تو پھر یہ علاقے کسی زمانے میں ڈوگرہ راج اور سکھوں کی عملداری میں تھے، اسی طرح خود کشمیری مہاراجہ گلاب سنگھ کی عمل داری میں بھی رہا ہے۔ انہیں چاہئے کہ جو جو علاقے جس جس کی عملداری میں رہے ہیں ان سب کو لوٹا دیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تقسیم کی بات کرکے وزیراعلٰی حق حکمرانی کھو چکے ہیں، فوری طور پر اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے وزیراعلٰی کا محاسبہ کیا جائے۔ اس متنازعہ بیان کے پیچھے یا تو کوئی گہری سازش چھپی ہوئی ہے یا پھر وزیراعلٰی کا ذہنی توازن بگڑ چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 511801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش