0
Monday 11 Jan 2016 23:45

سعودی عرب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کیساتھ خطرناک کھیل کھیلنے میں مگن ہے، علامہ ناصر عباس

سعودی عرب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کیساتھ خطرناک کھیل کھیلنے میں مگن ہے، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک سے معاملات طے کرتے وقت ہمیں عالمی تعلقات اور قومی وقار کو مقدم رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ پاکستان گذشتہ دو عشروں سے دہشت گردوں کے عین نشانے پر ہے۔ دہشت گردی کے عفریت نے ہمارے امن و امان کو تباہ کرکے ملکی سالمیت و خود مختاری کو چیلنج کر رکھا ہے۔ ایسی صورت حال میں ملک کی عسکری و سیاسی قوتوں کو تمام تر توجہ وطن عزیز کے داخلی معاملات پر مرکوز رکھنا ہوگی۔ اسلامی برادر ممالک سے عہد و پیمان ذاتی تعلقات کی بنا پر نہیں بلکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حرمت مسلمہ اور اس کا تحفظ و دفاع ہر مسلمان پر واجب ہے۔ مقامات مقدسہ کو نقصان پہنچانے کا خیال بھی گناہ عظیم ہے۔ سعودی حکومت اپنے اقتدار کی بقا کی جنگ کو حرمین شریفین کے تقدس کے ساتھ جوڑ رہی ہے۔ سعودی عرب کو کسی بھی مسلم ملک سے قطعاً خطرہ نہیں بلکہ یہ خطرے کا واویلا کرکے عالم اسلام کو انتشار و گروہ بندی کا شکار کرنا چاہتا ہے۔ سعودی عرب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے ساتھ خطرناک کھیل کھیلنے میں مگن ہے۔ پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور قابل اعتماد ملک ہے، امت مسلمہ کے استحکام کے لئے پاکستان کا کردار موثر اور مثالی ہونا چاہیے۔ ہمیں عالمی سازشوں کا حصہ بننے کی بجائے ان کے تدارک کے لئے بابصیرت اور قومی وقار کے عین مطابق فیصلے کرنا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 511850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش