0
Thursday 20 Jan 2011 13:32

چین،امریکا میں 45 ارب ڈالر مالیت کے ستر سے زائد معاہدے

چین،امریکا میں 45 ارب ڈالر مالیت کے ستر سے زائد معاہدے
واشنگٹن: چین اور امریکا کے درمیان پینتالیس ارب ڈالر مالیت کے ستر سے زائد معاہدے طے پاگئے۔ صدر اوبامہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ چین کے صدر ہوجن تاوٴ نے وائٹ ہاوٴس میں امریکی ہم منصب براک اوباما سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہوجن تاوٴ کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے مفادات مشترک ہیں۔ اور یہ تعلقات باہمی عزت پر قائم ہونے چاہئیں۔ براک اوباما نے کہا امریکا اور چین باہمی تعاون سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کر کے زیادہ ترقی کر سکتے ہیں۔ ملاقات کے دوران امریکا اور چین کے درمیان انیس ارب ڈالر کے بیس بوئنگ طیاروں کی خریداری سمیت پینتالیس ارب ڈالر کی برآمدی پیکج کا اعلان کیا گیا۔ ملاقات کے بعد پریس بریفنگ میں امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ امریکا اور چین کا تعاون دنیا کے مفاد میں ہے۔ چین کی سرمایہ کاری سے امریکا میں ملازمت کے مواقع پیدا ہونگے۔ چینی صدر ہوجن تاوٴ نے کہا کہ چین عالمی امن کے لیے امریکا سے تعاون جاری رکھے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا اور چین میں دوستی و تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، تاہم انسانی حقوق پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔ وہائٹ ہاؤس میں عشائیے کے دوران امریکی صدر براک اوباما نے چین اور امریکی عوام کے درمیان مضبوط دوستی کے دعا کی۔ جبکہ چینی صدر ہو جنتاؤ نے امریکی صدر، خاتون اول اور امریکی عوام کی خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اور توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت سمیت ہر شعبے میں تعاون بڑھے گا۔
خبر کا کوڈ : 51235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش