0
Thursday 14 Jan 2016 12:04

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا ایم کیو ایم کیساتھ مفاہمتی عمل دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا ایم کیو ایم کیساتھ مفاہمتی عمل دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے صوبہ سندھ میں پارٹی مخالف گرینڈ الائنس بننے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ مفاہمتی عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور یہ پالیسی طے کی جا رہی ہے کہ بلدیاتی امور پر ایم کیو ایم کے تحفظات کو بات چیت کے ذریعہ طے کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے باخبر ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو جلد ٹاسک دیا جائے گا کہ وہ ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کریں، اور صوبے کی سطح پر بلدیاتی اور دیگر سیاسی امور کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس بات پر غور کیا ہے کہ حکمراں نواز لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اختلافات اور سندھ کی سطح پر پارٹی کے خلاف ایک بڑے گرینڈ سیاسی الائنس کی تشکیل کے بعد ضروری ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ سیاسی تعلقات بہتر رکھے جائیں، تاکہ سندھ کی سطح پر پیپلز پارٹی کو سیاسی تنہائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پارٹی قیادت کے گرین سگنل کے بعد ایم کیو ایم سے بات چیت کا آغاز کیا جائے گا، تاہم یہ رابطے عوامی مسائل کے حل اور سیاسی صورت حال کی بہتری کیلئے ہوں گے۔ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
خبر کا کوڈ : 512403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش