0
Monday 18 Jan 2016 03:17
امریکہ نے اپنے قومی مفادات کی خاطر ایران کیساتھ مذاکرات کئے

ایران کیساتھ محاذ آرائی کے بغیر جوہری معاہدہ بڑی کامیابی ہے، بارا اوباما

ایران کیساتھ محاذ آرائی کے بغیر جوہری معاہدہ بڑی کامیابی ہے، بارا اوباما
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں تک ایران کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے سے امریکی مفادات پورے نہیں ہوئے۔ امریکی صدر نے اتوار کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ گذشتہ دہائیوں کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات نہیں ہوئے، لیکن اس کے باوجود امریکہ نے اپنے قومی مفادات کی خاطر ایران کے ساتھ مذاکرات کئے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ایک عظیم کامیابی تھی اور یہ معاہدہ اس بات کا باعث بنا کہ ایران نے اپنی سینٹری فیوج مشینوں کی تعداد کم کر دی اور اپنے ایٹمی پروگرام کو محدود کر دیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ آئندہ برسوں کے دوران بین الاقوامی معائنہ کار ایران کے ایٹمی فیول سائیکل کی مکمل نگرانی کریں گے۔ باراک اوباما نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے اپنے فوجیوں کو طاقت کا استعمال کئے بغیر چوبیس گھنٹے سے بھی کم عرصے میں آزاد کرا لیا۔ امریکی شہریوں کا ایران کی جیلوں سے رہا ہونا ایک بڑی کامیابی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایٹمی معاہدہ ہونے اور قیدیوں کی آزادی کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ملک اپنے دیگر اختلافات بھی حل کر لیں۔ یہ طے نہیں تھا کہ ایٹمی معاہدہ ایران کے ساتھ امریکہ کے تمام اختلافات کو حل کر دے گا۔ ایران کے ساتھ باقی ماندہ مسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی صدر اوباما نے ایک بیان میں ایران کے ساتھ نئے تعلقات کو سراہا ہے۔ صدر اوباما کے بقول جوہری معاہدے کا مطلب ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطٰی میں جنگ کی بجائے سفارت کاری کے ذریعے تاریخی پیش رفت ہوئی ہے۔ صدر اوباما نے ایران کے ساتھ ہونے والے قیدیوں کے تبادلے کے تحت پانچ ایرانی نژاد امریکی شہریوں کی رہائی کو بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔ اوباما نے کہا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے تمام راستے بند کر دیئے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنا سکے۔ جوہری معاہدے پر عملدرآمد کرنے پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی کے بغیر جوہری معاہدہ بڑی کامیابی ہے، اس معاہدے سے ثابت ہوا کہ امریکی سفارتکاری سے بہت کچھ ممکن ہے، اس معاملے پر ایران کے ساتھ سفارتکاری نے عمدہ موقع فراہم کیا۔ ایرانی صدر پر امریکی شہریوں کو آزاد کرنے کے لئے زور دیا، جس پر ایران نے امریکی شہریوں کو رہا کیا، ایران کی جانب سے امریکی شہریوں کو رہا کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد اب ایران دنیا کے ساتھ نئے تعلقات بنائے۔ عدم استحکام کے حوالے سے ایران سے اختلافات رہنگے۔
خبر کا کوڈ : 513257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش