0
Tuesday 19 Jan 2016 06:59

پابندیوں کے ہٹائے جانے پر کرگل کشمیر میں جلوس مسرت برآمد

پابندیوں کے ہٹائے جانے پر کرگل کشمیر میں جلوس مسرت برآمد
اسلام ٹائمز۔ جمہوری اسلامی ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق دنیا کے نام نہاد طاقتوں کی جانب سے لگائی گئی ظالمانہ پابندیوں کو ہٹائے جانے کی خبر ملتے ہی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے ایگزکیٹیو باڈی کی ایک ہنگامی میٹینگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں جمہوری اسلامی ایران سے پابندیاں ہٹانے کو ایران اور عالم اسلام کی سب سے بڑی جیت اور مقام معظم رہبری کی باصلاحیت قیادت کا ثمرہ قرار دیا، ایگزکیٹیو باڈی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو مبارکبادی اور اس خوشی میں شریک ہونے کی خاطر ایک جلوس بنام جلوس مسرت نکالا گیا جس میں علماء کرام و مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جلوس میں شریک لوگ قصیدہ خوانی کے علاوہ نعرے بازے بھی کر رہے تھے۔

اس دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین امام خمینی میموریل ٹرسٹ مولانا غلام عباس کراری نے اس دن کو نہ صرف ملت ایران بلکہ مسلمان عالم و مستضعفین جہان کے لئے عید کا دن قرار دیا، انہوں نے اسے ولایت فقہ کی مدبرانہ قیادت اور ملت ایران کی رہبر عظیم الشان کی اطاعت کا ثمرہ قرار دیا۔ اس دوران وائس چیئرمین مولانا عباس کراری نے پابندیوں کے ہٹانے کو استکبار جہانی کے رخسار پر ولایت مداروں کا تاریخ ساز طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم کی قیادت میں چلنے والی حکومت اور ملت ایران کی استقامت نے چودہ سو سال گزرنے کے بعد دشمن اسلام کو ایک مرتبہ پھر مباہلہ کی تاریخی جیت کی یاد دلائی۔
خبر کا کوڈ : 513282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش