0
Monday 18 Jan 2016 23:58

69 سالوں سے گلگت بلتستان کو حقوق سے محروم رکھنا کہاں کا انصاف ہے، الیاس صدیقی

69 سالوں سے گلگت بلتستان کو حقوق سے محروم رکھنا کہاں کا انصاف ہے، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی آزادی کی مخالف قوتیں روز اول سے گلگت بلتستان کو متنازعہ بناکر حقوق کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتی رہی ہیں، حالانکہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی اور اسلام اور پاکستان کی محبت میں اس نوزائیدہ آزاد خطے کو حکومت پاکستان کی عمل داری میں دیدیا۔ ریاست پاکستان کو چاہئے تھا کہ اس خطے کے عوام کی پاکستان سے والہانہ محبت اور خلوص کے پیش نظر اس خطے میں بسنے والے عوام کو پاکستان کا حصہ قرار دیتے، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوا اور تاایں دم یہ علاقہ دنیا کے نقشے پر متنازعہ حیثیت سے ہے۔ ایک استصواب رائے کی خاطر 69 سالوں سے اس خطے کے سادہ لوح عوام کو حقوق سے محروم رکھنا کہاں کا انصاف ہے۔ آج گلگت بلتستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے یہ مطالبہ دہرایا جاتا ہے کہ اس خطے کو ملک کا پانچواں صوبہ بنایا جائے تو گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں، جو انتہائی شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے یوتھ آف گلگت بلتستان کی جانب سے خطے کے محروم و مستضعف عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے اور اسلام آباد کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے ممبران اسمبلی تک اپنی آواز پہنچانے کی کوشش کو مستحسن اقدام قرار دیا ہے اور اس تحریک کو شروع کرنے یوتھ آف گلگت بلتستان کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 513404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش