0
Thursday 21 Jan 2016 15:24

کراچی میں کالعدم تنظیم کے 9 دہشتگردوں سمیت 45 جرائم پیشہ افراد گرفتار

کراچی میں کالعدم تنظیم کے 9 دہشتگردوں سمیت 45 جرائم پیشہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائییوں کے نتیجے میں 45 جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے گئے، جبکہ اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے مصدقہ اطلاعات پر چھاپے مارے گئے، جس کے نتیجے میں 45 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لئے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ سمیت دستی بم، منشیات اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا۔ ملزمان کو فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، عائشہ منزل، موچکو، ملیر، نیلم کالونی، پاک کالونی، لیاری اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان میں ٹارگٹ کلر، بھتہ خور، اشتہاری اور مفرور شامل ہیں، جبکہ 7 کا تعلق کالعدم تنظیم اور 4 کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 514071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش