0
Thursday 21 Jan 2016 15:31

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اہلکار سمیت سزائے موت کے 4 مجرموں کی اپیلیں مسترد کر دیں

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اہلکار سمیت سزائے موت کے 4 مجرموں کی اپیلیں مسترد کر دیں
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اہلکار سمیت سزائے موت کے 4 مجرموں کی اپیلیں مسترد کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے جن 4 مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کی ہیں، ان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ سجاول سب جیل کے کانسٹیبل محمد حسن نے 2001ء میں ذاتی دشمنی پر محمد اصغر نامی شخص کو سرکاری اسلحے سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، سیشن جج ٹھٹھہ نے پولیس اہلکار محمد حسن کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ سندھ ہائی کورٹ نے شہزاد، نثار احمد اور منیر کی سزائے موت اور دیگر سزائیں بھی برقرار رکھی ہیں۔ تینوں مجرموں نے 2014ء میں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 سالہ ریحان اور اس کے ڈرائیور عرفان کو اغواء کیا تھا۔ ملزمان نے 4 لاکھ تاوان لے کر ریحان کو رہا اور ڈرائیور عرفان کو قتل کرکے لاش بلوچ کالونی پل سے نیچے پھینک دی تھی، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تینوں مجرموں کو سزائے موت، عمر قید اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 514075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش