0
Friday 29 Jan 2016 08:32

بلوچستان، بگٹی ایکسپریس کو اڑانے کی کوشش ناکام، فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید

بلوچستان، بگٹی ایکسپریس کو اڑانے کی کوشش ناکام، فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ تیز گام اور بگٹی ایکسپریس کو دھماکوں سے اڑانے کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں، جبکہ کوئٹہ میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے مٹھڑی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے پٹری کا دو فٹ حصہ تباہ ہو گیا، جس وقت دھماکا ہوا کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس کی آخری بوگی گزر رہی تھی، دھماکے سے آخری دو بوگیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔ علاوہ ازیں کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے منیر مینگل روڈ پر موٹر سائیکلوں پر گشت کرنے والے 4 پولیس اہلکار آرام کے لیے منی پٹرول پمپ کے کمرے میں بیٹھے تھے کہ اس دوران 4 دہشت گرد کمرے میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دو اہلکار عنایت اللہ اور عبدالنافع موقع پر دم توڑ گئے جبکہ اسماعیل اور صادق سی ایم ایچ میں چل بسے۔ پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کیے۔ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق جلد ملزموں تک پہنچ جائیں گے۔ دوسری جانب سریاب لنک بادیتی روڈ پر پولیس کی گاڑی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ادھر سنجاوی میں مسلح افراد نے محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت چھ افراد کو اغوا کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لئے پولیس اور لیویز کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 516238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش