0
Tuesday 2 Feb 2016 23:59

ٹوئٹر پر دہشت گردی کی حمایت پر سعودی شہری کو دس سال قید

ٹوئٹر پر دہشت گردی کی حمایت پر سعودی شہری کو دس سال قید
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی اور سیکیورٹی خلاف ورزیوں کے نام پر مجرم قرار دیئے گئے ایک شہری کو سزا سنائی گئ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی قیدیوں کی حمایت میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے سعودی شہری کو دس سال قید کی سزا دے دی گئی۔ ایک عرب روزنامہ کے مطابق ملزم نے کئی ٹوئٹر اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔ سعودی عرب میں دہشت گردی سے متعلق مقدمات کیلئے مخصوص عدالت نے ملزم کو ان اکاؤنٹس کے ذریعے دہشت گردی کے الزامات پر سزا پانے والے قیدیوں کی رہائی کیلئے احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر اکسانے کا مرتکب قرار دیا۔ دوسری طرف پچھلے کچھ عرصے سے سعودی عرب میں اقلیتوں اور سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملے ہوئے جن کی دولت اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کی۔ گزشتہ سال وزارت داخلہ نے حملوں اور ان کی منصوبہ بندی میں ملوث سینکڑوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 517699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش