0
Wednesday 3 Feb 2016 10:16

حریت پسند عوام کی آزادی کا راستہ اب روکا نہیں جا سکتا، چوہدری عبدالمجید

حریت پسند عوام کی آزادی کا راستہ اب روکا نہیں جا سکتا، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہاں کشمیر ہاؤس میں تارکین وطن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ حریت پسند عوام کی آزادی کا راستہ اب روکا نہیں جا سکتا۔ وزیراعظم نے تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنی کوششوں کو منظم و مربوط بنائیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے منشور کے مطابق آزاد خطہ سے استحصالی کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے، آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کر کے تعمیر و ترقی کے ادھورے ایجنڈا کو مکمل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 517772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش