0
Thursday 4 Feb 2016 12:59

ڈی جی رینجرز نے پی آئی اے ملازمین کے احتجاج پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی

ڈی جی رینجرز نے پی آئی اے ملازمین کے احتجاج پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ڈی جی رینجرز کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کی سربراہی بریگیڈیئر رینک کے افسر کریں گے، جبکہ کمیٹی واقعے کے محرکات کا جائزہ لے گی، اور فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کو منظر عام پر لانے کیلئے کام کرے گی۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کراچی میں پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز کی جانب سے ملازمین کی ریلی پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا، جبکہ اس دوران پراسرار طور پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا، جس کے نتیجے میں پی آئی اے کے 2 ملازمین جاں بحق ہوگئے۔ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے واقعے کا مقدمہ حکومتی وزراء کے خلاف درج کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 518119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش