0
Friday 5 Feb 2016 16:39

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد، مرکزی صدر سے ملاقات

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد، مرکزی صدر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایک وفد کے ہمراہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ المصطفٰی ہائوس لاہور میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی اور مرکزی کابینہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کو مرکزی سیکرٹریٹ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، تاکہ ملت کے اجتماعی معاملات بطریق احسن آگے بڑھ سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملت کو درپیش مسائل کا حل باہمی وحدت میں ہے۔ علی مہدی نے مزید کہا کہ دشمن انقلابی حلقوں کیخلاف سازشیں کرکے نظریاتی و انقلابی لوگوں کے مابین دوریاں پیدا کرکے اپنے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، پاکستان میں موجود انقلابی قوتوں کو ایک دوسرے کی تقویت کا سبب بن کر دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا، تاکہ پاکستان میں رہبریت کی آرزو (وحدت) پوری ہو سکے۔ اس موقع پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 21 ویں برسی تقریب کیلئے مرکزی صدر نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کو مدعو کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی، شہید مظفر کرمانی کے روز شہادت اور کشمیر ڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا، ملاقات کے آخر پر شہداء کشمیر و شہید مظفر کرمانی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 518322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش