0
Saturday 6 Feb 2016 09:57

ایبٹ آباد، دھماکے سے خاتون جاں بحق

ایبٹ آباد، دھماکے سے خاتون جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں منڈیاں کے علاقے کے ایک گیسٹ ہائوس میں دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ،جبکہ 24 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکا گیسٹ ہائوس کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔ ادھر ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کام کا بروقت آغاز کر دیا ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے اسپتال پہنچانا شروع کر دیا ہے۔ دھماکے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 518446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش