0
Sunday 6 Mar 2016 13:59

مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کو دیکھ، سن اور سمجھ رہا ہوں، گورنر سندھ

مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کو دیکھ، سن اور سمجھ رہا ہوں، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے بارے میں وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ابھی تو وہ انہیں دیکھ، سن اور سمجھ رہے ہیں۔ عباسی شہید اسپتال کراچی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، ابھی وہ انہیں سن، دیکھ اور سمجھ رہے ہیں، البتہ موجودہ سیاسی صوتحال پر ان کی کڑی نظر ہے، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واضح بات کر دی ہے۔ عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ وہ صوبائی حکومت، بلدیاتی نمائندوں کے کام میں مداخلت اور سیاست نہیں کر رہے، کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، تاہم انتظامی امور میں بہتری کی ضرورت ہے، عوام کو صحت و صفائی کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 525849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش