0
Sunday 13 Mar 2016 16:47

تحفظ نسواں ایکٹ کیخلاف نہیں، چند شقوں پر اختلاف ہے، طاہر اشرفی

تحفظ نسواں ایکٹ کیخلاف نہیں، چند شقوں پر اختلاف ہے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی سے پاس ہونیوالے تحفظ نسواں ایکٹ کے جائزہ کے حوالے سے لاہور میں لبرٹی مارکیٹ میں پاکستان علما کونسل کے زیراہتمام کونشن کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہم تحفظ نسواں ایکٹ کیخلاف نہیں بلکہ ہمیں اس کی چند شقوں پر اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ان متنازعہ شقوں کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے جس پر انہوں نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو علما کیساتھ مشاورت کے بعد اس ایکٹ میں متنازعہ شقوں پر ہمارے تحفظات دور کرے گی۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ تحفظ نسواں ایکٹ پر فتویٰ لگانے والے ملاں پہلے اس بل کا مسودہ تو پڑھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماکونسل دین کے نام پر اپنی سیاست نہیں چمکانا چاہتی، ہم چاہتے ہیں کہ دینی اقدار کی خلاف ورزی نہ ہو اور اس معاملے میں ہم حکومت کیساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرد کو 2 دن سے گھر سے باہر نکالنے کی منطق سمجھ سے باہر ہے، اسی طرح گھریلو جھگڑے کو نمٹانے کیلئے ڈی سی او اور کمشنر کی نگرانی میں معاملات پر تصفیہ بھی درست اقدام نہیں۔
خبر کا کوڈ : 527258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش