0
Saturday 26 Mar 2016 10:31

گلگت بلتستان میں ٹیکس پیپلز پارٹی کے دور میں لگا ہے، ڈاکٹر اقبال

گلگت بلتستان میں ٹیکس پیپلز پارٹی کے دور میں لگا ہے، ڈاکٹر اقبال
اسلام ٹائمز۔ وزیرتعمیرات عامہ گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ بلدیاتی الیکشن نہیں جیت سکتے ہیں تو وہ مستقبل کا وزیراعلٰی کیسے بن سکتا ہے؟ امجد حسین دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں، پیپلز پارٹی کا پورے پاکستان میں صفایا ہوچکا ہے، گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی دھرنوں کی جماعت بن چکی ہے اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ ماضی میں کرپشن اور لُوٹ مار، نوکریوں کی خرید و فروخت پیپلز پارٹی والوں کے کارنامے ہیں۔ نون لیگ کی حکومت نے کرپشن کا خاتمہ کرکے میرٹ کو بحال رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر میں بیمار ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کریں گے، ترقیاتی منصوبوں میں غفلت برتنے والے افسران اور ٹھیکداروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کونسل کے انتخابات جلد ہونگے، کونسل کے انتخابات کرانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو درکار رقم دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹیکس پیپلز پارٹی کے دور میں لگا ہے ،آج وہی پارٹی سب سے زیادہ شور کررہی ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے بیانات دیئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 529592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش