0
Tuesday 29 Mar 2016 01:14

دھرنا دینے اور جلاو گھراو کرنے پر ثروت اعجاز قادری سمیت دیگر ہنماوں کیخلاف مقدمات درج

دھرنا دینے اور جلاو گھراو کرنے پر ثروت اعجاز قادری سمیت دیگر ہنماوں کیخلاف مقدمات درج
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پولیس نے جلاو گھراو کرنے پر سنی تحریک کے رہنماو ثروت اعجاز قادری اور خادم حسین سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا جاری ہے، جبکہ وفاقی پولیس نے مختلف مذہبی رہنماوں کےخلاف دھرنا دینے اور جلاو گھراو کرنے پر مقدمات درج کرلیئے ہیں۔ مقدمات تھانہ آئی نائن اور تھانہ کوہسار میں درج کئے گئے ہیں۔ جن رہنماوں کو مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ان میں سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجاز قادری، خادم حسین رضوی، افضل قادری، ڈاکڑ اشرف اور دیگر شامل ہیں۔ مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ ، کار سرکار میں مداخلت، جلسے جلوس کرنا اور حکومت کے خلاف اشتعال انگیزی کرنے کی دفعات شامل ہیں۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس معطل ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 530220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش