0
Tuesday 29 Mar 2016 16:46

سانحہ لاہور پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں یوم سوگ، نجی تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند

سانحہ لاہور پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں یوم سوگ، نجی تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند
اسلام ٹائمز۔ سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور میں انسانی جانوں کے نقصان پر ملک بھر کی طرح ملتان اور جنوبی پنجاب میں بھی یوم سوگ منایا گیا۔ نجی تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند رہے۔ تاجروں نے مکمل ہڑتال کی، مختلف مقامات پر تاجر برادری کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلاء نے بھی ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ لاہور پر ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں یوم سوگ منایا گیا۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں، وکلاء اور تاجر تنظیموں نے لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کیا۔ نجی تعلیمی ادارے سوگ میں بند رہے جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں اور دفاتر میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پاکستان بار کونسل کی اپیل پر ملتان کے 11 ہزار وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ ملتان میں آل پاکستان انجمن تاجران اور دیگر تاجر تنظیموں کے جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ رکشہ یونین کے زیراہتمام بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس ضمن میں مرکزی مظاہرہ آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، سٹی صدر عارف فصیح اللہ، تاجر رہنما ادریس بٹ کی قیادت میں چوک حرم گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے واقعہ میں ملوث وحشی دہشت گردوں کو فوری پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور مودی مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے اور را کے ایجنٹ کو فی الفور پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 530354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش