0
Saturday 2 Apr 2016 10:40

عمران خان کے جلسہ کے آزاد کشمیر کے انتخابات پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، بیرسٹر سلطان

عمران خان کے جلسہ کے آزاد کشمیر کے انتخابات پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 17 اپریل کو برمنگھم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس میں وہ مسئلہ کشمیر، آزاد کشمیر کے انتخابات، پاکستان کی اندرونی و بیرونی صورتحال پر روشنی ڈالیں گے۔ جلسہ کے اعلان سے برمنگھم، مڈلینڈ اور پورے برطانیہ میں بڑا جوش و خروش پیدا ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں برمنگھم میں چوہدری خادم حسین کی زیرصدارت ایک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ عمران خان کے جلسہ کے آزاد کشمیر کے انتخابات پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، میں نے کشمیری عوام کو یقین دلایا ہے کہ قاتل مودی دنیا میں جہاں جہاں بھی جائے گا اس کا پیچھا کیا جائے گا، یہاں بھی جب مودی واشنگٹن کے کنونشن سینٹر میں نیوکلیئر کانفرنس میں شرکت کے لئے آیا تو سینکڑوں کشمیریوں نے میری کال پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے واضح پیغام دیا کہ اگر پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہوتے اور بھارت اسی طرح را افسروں کے ذریعے پاکستان میں افراتفری، اضطراب اور مداخلت کرے گا تو حالات کبھی بھی بہتر نہیں ہوں گے۔ بعد ازاں انہوں نے مانچسٹر میں چوہدری سردار کی رہائشگاہ پر ایک اجلاس میں شرکت کی۔ بیرسٹر سلطان اپنا تین روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 531013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش