0
Wednesday 6 Apr 2016 17:09

کراچی پولیس میں موجود کالی بھیڑیں بے نقاب، اغوا کار پولیس افسر و اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی پولیس میں موجود کالی بھیڑیں بے نقاب، اغوا کار پولیس افسر و اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ پولیس میں کالی بھیڑوں کا ایک اور گروہ بے نقاب ہو گیا ہے، پریڈی تھانے میں انسپکٹر اور 4 اہلکاروں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس پر شہریوں کو اغوا کرنے کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے۔ پریڈی تھانے میں انسپکٹر اور 4 اہلکاروں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں اغوا، تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں انسپکٹر سبطین، اہلکار حسین، بلال، فیصل اور شاہد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ شہری سید علی رضا کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں اس نے مؤقف اختیار کیا کہ 29 اکتوبر 2014ء کو پاسپورٹ آفس کے سامنے سے اسے پولیس اہلکاروں نے اغوا کیا اور کمرے میں بند کرکے تشدد کیا، رہائی کے بدلے 5 لاکھ روپے طلب کئے گئے، جس کے بعد ایک لاکھ 90 ہزار روپے تاوان کے عوض اسے رہائی ملی۔
خبر کا کوڈ : 531932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش