0
Thursday 7 Apr 2016 18:24

سمندری حدود محفوظ بنانے کیلئے پاکستان چین سے 6 میری ٹائم پٹرولنگ وہیکلز خریدے گا

سمندری حدود محفوظ بنانے کیلئے پاکستان چین سے 6 میری ٹائم پٹرولنگ وہیکلز خریدے گا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ”را“ کے جاسوسوں اور دہشت گردوں کا داخلہ روکنے اور گوارد پورٹ کو محفوظ بنانے کیلئے 6 میری ٹائم پٹرولنگ وہیکلز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، ایم پی ویز کے خریداری کیلئے پاکستان نے چین سے معاہدہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے تربیت یافتہ دہشت گردوں اور جاسوس کی بلوچستان میں داخل ہونے کے انکشافات کے بعد پاکستان نے سمندری حدود کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت دفاع کی دستاویز کے مطابق پاکستان نے گوادر پورٹ، پاک چین اقتصادی راہداری کو محفوظ بنانے اور سمندر کے ذریعے را کے دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے ہیں، اور اس حوالے سے پاکستان نیوی کیلئے 6 میری ٹائم پٹرولنگ وہیکلز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے ایم پی ویز کی خریداری کیلئے چین سے 151 ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے تحت چین پاکستان کو جدید ترین ایم پی ویز اور اس کے ٹیکنالوجی فراہم کرے گا، جس کیلئے قرضہ بھی چین کی حکومت دے گی۔ دستاویز کے مطابق ایم پی ویز کی ترسیل رواں سال دسمبر میں شروع کر دی جائے گی۔ میری ٹائم پٹرولنگ وہیکلز گوادر، جیوانی، اوڑمارہ کے ساحلوں کے مکمل نگرانی کریں گی۔ ایم پی ویز میں نصب جدید ریڈارز سمندر میں ہونے والی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 532128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش