0
Thursday 7 Apr 2016 18:54

جماعت اسلامی 10 اپریل کو ملک بھر میں کرپشن کے خلاف ریلیاں نکالے گی

جماعت اسلامی 10 اپریل کو ملک بھر میں کرپشن کے خلاف ریلیاں نکالے گی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان وسینیٹر سراج الحق کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جاری کرپشن فری پاکستان تحریک کے سلسلہ میں 10 اپریل بروز اتوار کو ملک میں کرپشن مکائو ریلیوں کا انعقاد ہوگا۔ جس میں مرکزی وصوبائی قائدین شریک ہونگے۔ ملتان میں10 اپریل کو 2 بجے سہ پہر کلمہ چوک سے موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی۔ جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد، ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی ودیگر قائدین کرینگے۔ ریلی نواں شہر، چوک فوارہ، گھنٹہ گھر، چوک کچہری، چونگی نمبر 9 ( پرانی)، حضوری باغ روڈ، حسین آگاہی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی کی زیر صدارت دفتر جماعت اسلامی میں ریلی کے روٹ کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر میاں آصف محمود اخوانی نے کہا کہ کرپشن فری اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان ہوگا۔ کرپشن کے خاتمے اور اسلامی پاکستان کے لئے اہل ملتان سمیت تمام پاکستانیوں کو مل کر میدان میں نکلنا ہوگا اسی میں ہماری بقاء، سلامتی وخوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے سینئر ججوں پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل کمیشن کو مسترد کرتے ہیں یہ قوم کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 532134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش