0
Tuesday 12 Apr 2016 23:43

الطاف حسین نے ’’را‘‘ کیساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا، سابق برطانوی ہیڈ آف مشن

الطاف حسین نے ’’را‘‘ کیساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا، سابق برطانوی ہیڈ آف مشن
اسلام ٹائمز۔ برطانوی حکومت کے سابق ہیڈ آف مشن شہریار خان نیازی نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے تحریری طور پر بھارتی خفیہ ”ایجنسی “سے معاہدہ کیا تھا، جس کا مقصد پاکستان کے حالات خراب کرنا تھا۔ اس معاہدے کے تحت الطاف حسین کو پاکستان کے مختلف اداروں کی معلومات بھارت کو پہنچانے، بلوچستان میں باغیوں کی تحریکوں کے لیے سہولت کاری اور دیگر پاکستان مخالف سرگرمیوں کا ٹاسک ملا تھا، معاہدے کا یہ ڈاکیومنٹ بہت ہی حساس نوعیت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو الطاف حسین کے را کے ساتھ تعلقات سے آگاہ کردیا تھا۔ شہریار خان نے چیلنج کیا، اگر ایم کیو ایم یا رحمان ملک میرے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنا چاہتے ہیں، تو میں تیار ہوں، کیونکہ میں نے تمام باتیں ثبوتوں کی بنیاد پر کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے مجھ پر جھوٹے ہونے کا الزام لگایا ہے۔ اس الزام پر الطاف حسین 7 دنوں میں مجھ سے معافی مانگیں، ورنہ ثبوت منظر عام پر لانا شروع کردوں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی ایک ای میل بھی ریکارڈ کا حصہ ہے، جس میں انہوں نے ”را“ کا شکریہ ادا کیا، کوئی الطاف حسین سے پوچھے کہ انہوں نے ”را“ کا شکریہ کیوں ادا کیا۔

نجی نیو چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نیازی نے کہا کہ الطاف حسین کی برطانوی افسر سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں انہوں نے قبول کیا تھا کہ وہ را کے لیے کام کرتے ہیں۔ الطاف حسین نے بتا یا تھا کہ ان کا ”را “ کے ساتھ تحریری معاہدہ ہے۔ اس پر برطانوی افسر نے کہا مجھے یہ باتیں ریکارڈ کرنا پڑیں گی اور الطاف حسین نے بیان ریکارڈ کرانے پر رضامندی ظاہر کی۔ جس کے بعد یہ ملاقاتیں ریکارڈ کا حصہ بن گئیں۔ شہریار خان نیازی نے کہا کہ الطاف حسین کے بہت سے رہنماﺅں کو نہیں پتہ کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور اگر کراچی میں کسی رہنما کو اس بارے میں علم ہو تو مجھے حیرانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں میٹنگ ہوئی تھی، جس میں محمد انور اور طارق میر نے کراچی کے رہنماﺅں کو ”را“ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں آگا ہ کیا تھا۔ دبئی سے واپسی پر متحدہ کے تین چار رہنماﺅں نے مجھ سے رابطہ کرکے الطاف حسین کے ”را“ تعلقات کے بارے میں پوچھا جس پر میں نے ان تعلقات کی تصدیق کی۔ شہر یار خان نیازی نے کہا کہ برطانوی حکومت نے رحمان ملک کو بھی الطاف حسین کے ”را“سے تعلقات کے بارے میں آگاہ کیا تھا، لیکن پاکستانی حکومت کی جانب سے اس بات پر خاموشی اختیار کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 533083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش