0
Sunday 17 Apr 2016 18:53

لاڑکانہ میں مسلح افراد کی پولیس اہلکار کے گھر میں گھس کر فائرنگ، بیوی اور بیٹی جاں بحق

لاڑکانہ میں مسلح افراد کی پولیس اہلکار کے گھر میں گھس کر فائرنگ، بیوی اور بیٹی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے اس کی بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے قمبر کے گاؤں بخشل تھیم میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ابراہیم کی بیوی اور 12 سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی، جبکہ ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بارے میں اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جس کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی بھی تلاش جاری ہے، اور پورے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 533910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش