0
Monday 18 Apr 2016 18:17

چھوٹو گینگ کے سیاسی سرپرستوں کو بے نقاب کر کے انکے خلاف بھی آپریشن کیا جائے، فیاض احمد وڑائچ

چھوٹو گینگ کے سیاسی سرپرستوں کو بے نقاب کر کے انکے خلاف بھی آپریشن کیا جائے، فیاض احمد وڑائچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ پنجاب میں نوگو ایریا کا انکار کرنے والے دہشت گرد وزیر کا بیان جھوٹا ثابت ہو گیا ہے، پوری قوم گذشتہ بیس روز سے دیکھ رہی ہے کہ پنجاب کی پولیس چھوٹو گینگ کے ساتھ برسرپیکار ہے مگر بے پناہ نقصان اور قیمتی جانوں کے ضیاع کے باوجود چھوٹو گینگ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرسکی۔ اور بالآخر پاک فوج کی مدد حاصل کرنا پڑی۔ قوم سوال کرتی ہے کہ ماڈل ٹائون میں 12 گھنٹے معصوم اور نہتے مردوں اور عورتوں کو گولیوں سے چھلنی کرنے والی پولیس چھوٹو گینگ کے خلاف کیوں ٹھس ہوگئی؟ شائد اس کی وجہ یہ ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں نے پولیس کو صرف سیاسی مخالفین کے خلاف ایکشن کیلئے ذاتی فوج کی حیثیت سے رکھا ہوا ہے، اور اسے جرائم پیشہ گروہوں کے مقابلے کیلئے تیار ہی نہیں کیا۔ ہم پاک فوج کے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کا خیرم مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ چھوٹو گینگ کے سربراہ کو زندہ گرفتار کیا جائے تاکہ اس کے سیاسی سرپرستوں کو بے نقاب کیا جا سکے۔ کیونکہ جب تک سیاسی دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک چھوٹو گینگ پید اہوتے رہیں گے۔ چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے ک فوج کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ آپریشن میں شامل ان صحافیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر قوم کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 534081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش