0
Friday 22 Apr 2016 18:54

لیہ، بچے کی پیدائش پر مٹھائی کھا کر مرنیوالوں کی تعداد 13 ہو گئی

لیہ، بچے کی پیدائش پر مٹھائی کھا کر مرنیوالوں کی تعداد 13 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ بچے کی پیدائش پر زہریلی مٹھائی کھانے والے دنیا میں نہ رہے۔ لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی جن میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیہ کے نواحی علاقے کروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی گھر کے 8 افراد شامل بھی ہیں، جن میں 6 سگے بھائی اور ان کے 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے مٹھائی کے نمونے تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے, جہاں مٹھائی کی دکان سیل کر کے مالک کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں، جب کہ 3 ملزمان گرفتارکرکے تھانہ فتح پور میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد نامی شخص نے بچے کی پیدائش پر خوشی میں اپنے قریبی رشتے داروں کو گھر پر دعوت دی اور مٹھائی کھلائی، مٹھائی کھاتے ہی متعدد افراد کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے خوشی کے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی۔
خبر کا کوڈ : 534695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش