0
Monday 16 May 2016 21:59

پی ٹی آئی چیئرمین کی آف شور کمپنی سامنے آنے پر مسلم لیگ (ن) کی رو عمران رو ریلیاں

پی ٹی آئی چیئرمین کی آف شور کمپنی سامنے آنے پر مسلم لیگ (ن) کی رو عمران رو ریلیاں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آف شور کمپنی سامنے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے رو عمران رو ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے۔ لیگی خواتین کارکنان بھی عمران خان کیخلاف سڑکوں پر نکل آئیں، عمران خان سیاست سے مستعفی ہوں، لیگی خواتین نے عمران خان کو چوڑیاں پیش کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)نے ملتان میں مختلف مقامات پر تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کیخلاف ریلیاں نکالی اور احتجاجی مظاہرے کیے۔ مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کے زیراہتمام نون چوک شاہ رکن عالم میں لیگی رہنما تہمینہ نوراقبال کی قیادت میں رو عمران رو ریلی نکالی گئی جس میں لیگی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر لیگی خواتین نے عمران خان کیخلاف شدید نعرے لگائے۔ لیگی خواتین رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر شور مچانے والے عمران خان کی اپنی آف شورکمپنیاں نکل آئیں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ آف شور کمپنیوں میں اگر ان کا نام آیا تو وہ سیاست سے استعفیٰ دے دیں گے۔ عمران خان اب سیاست سے مستعفی ہوں۔ اس موقع پر لیگی خواتین نے عمران خان کو چوڑیاں بھی پیش کیں۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے ملتان پریس کلب کے باہر عمران خان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت لیگی رہنما سہیل فراز نے کی۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں نے تحریک انصاف کے انتخابی نشان بیٹ توڑ ڈالے اور پارٹی جھنڈ ے بھی نذرآتش کیے۔
خبر کا کوڈ : 538954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش