0
Thursday 26 May 2016 18:01

نوشکی میں امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

نوشکی میں امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ نوشکی میں امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے۔ افسوس ملک کے وزیراعظم اس اہم موقع پر ملک میں رہ کر ملک کا دفاع کرنے کے بجائے لندن میں بیٹھ کر اپنی حکومت بچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ملک پر گزرنے والی اس قیامت کا انہیں کوئی احساس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی اس بےحسی اور ملکی معاملات سے ایسی لاتعلقی کے باعث جب ملا منصور پاکستانی علاقہ میں پہنچا، تو وہاں امریکہ نے ان پر حملہ کیا، جب تک وہ ایرانی علاقہ میں رہے امریکہ کی وہاں حملہ کی ہمت نہیں ہوئی، کیونکہ چند سال قبل ایرانی سرحد کے اندر آنے والے امریکی ڈرون کو ایران نے نہ صرف گرا دیا تھا بلکہ اس کو اپنے قبضہ میں لیکر اسے چین کو دینے اور اس سے ڈرون ٹیکنالوجی اخذ کرنے کا اعلان بھی کر دیا تھا، جس کے بعد امریکہ کی ہمت نہیں ہوئی کہ وہ ایران کی سرحدکے اندر ملا منصور کے خلاف کوئی اقدام کرتا، لیکن ہمارے حکمرانوں کی امریکہ کے سامنے خوش آئندانہ پالیسیوں نے ان کو اتنی جرأت دے دی کہ انہوں نے ہماری سرحد کے اندر حملہ کیا اور حملہ کے بعد اس کی اطلاع ہمارے حکمرانوں کو دیکر پوری دنیا میں ہماری غیرت کا مذاق اڑایا، جو حکمراں ملک کی سرحدوں کی حفاظت نہیں کر سکتے ان سے کیا امید رکھی جاسکتی ہےکہ وہ ایٹمی اثاثوں کا صحیح طریقہ سے تحفظ کر سکیں گے۔ اسی لئے ملی یکجہتی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ کل جمعہ کو پورے ملک میں اس امریکی حملہ اور اس کے روکنے میں حکمرانوں کی ناکامی کے خلاف پورے ملک میں یوم احتجاج منایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 541319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش