0
Friday 3 Jun 2016 17:54

مفتی پوپلزئی کے اعلان کیساتھ روزہ رکھنا اور عید کرنا غیر شرعی عمل ہے،50 مفتیوں کا فتویٰ

مفتی پوپلزئی کے اعلان کیساتھ روزہ رکھنا اور عید کرنا غیر شرعی عمل ہے،50 مفتیوں کا فتویٰ
اسلام ٹائمز۔ تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین اور ناظم اعلیٰ اتحاد امت اسلامک سنٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی کی اپیل پر تنظیم اتحاد امت کے شریعہ بورڈ کے 50 سے زائد مفتیان کرام کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے مسلسل چاند کے مسئلہ پر ایک دن پہلے روزہ رکھنے اور ایک دن پہلے عید کرنے کے اعلان کو غیرشرعی، غیرقانونی اور غیراخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی پوپلزئی کے اعلان کیساتھ روزہ رکھنا اور عید کرنا غیر شرعی عمل ہے جبکہ مفتی پوپلزئی کا سرکاری صوبائی سطح پر رویت ہلال کمیٹی کے ہوتے ہوئے پشاور میں الگ چاند کا اعلان کرنا ریاستی معاملات میں مداخلت، انتہا پسندی، فرقہ واریت اور مذہبی جنونیت ہے کیونکہ ان کے اس عمل سے وحدت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ چاند نظر آنے اور نہ آنے کا اعلان کرنا، سرکاری سطح پر صرف اور صرف رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن اور باقی ممبران رویت ہلال کمیٹی کو ہے۔ چاند دیکھ کر شرعی شہادتیں رویت ہلال کمیٹی کو دینا مفتی پوپلزئی سمیت 19 کروڑ عوام کا بنیادی شرعی، قانونی اور اخلاقی حق ہے جس کو تمام اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہریوں کو استعمال کرتے ہوئے شرعی شہادتوں کے ذریعے رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کرنی چاہیے۔

مفتیان کرام نے کہا ہے کہ مفتی پوپلزئی کیساتھ مذاکرات ایسے ہی ہیں جیسے ماضی میں طالبان کے ساتھ حکومتوں نے مذاکرات کرکے اپنا اور پوری قوم کا وقت بھی ضائع کیا اور ساتھ ساتھ جانی اور مالی نقصان بھی برداشت کیا، لہٰذا ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر مفتی پوپلزئی کیساتھ مذاکرات کرنے کی بجائے قانون کو حرکت میں لائے اور اس کیخلاف سخت ایکشن لے، تاکہ قانونی کارروائی کے ذریعے پوری قوم اس کے شر سے محفوظ ہو سکے۔ مفتیان کرام کا مزید کہنا ہے کہ نجی پرائیویٹ سطح پر چاند کا اعلان کرنا ریاست پاکستان کے معاملات میں مداخلت اور انتشار پھیلانا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مفتی پوپلزئی کیساتھ ملاقات اور مذاکرات کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے علم میں یہ بات بھی ہونی چاہیے کہ رویت ہلال کمیٹی میں الحمدللہ تمام مسالک کی نمائندگی موجود ہے۔ سرکاری رویت ہلال کمیٹی کو محکمہ موسمیات کے ماہرین کیساتھ ساتھ جدید سائنسی آلات کی سہولت بھی موجود ہے۔

مفتیان کرام نے پیمرا کے چیئرمین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خیر کے امور میں حصہ لینے والے میڈیا کیخلاف تو ایکشن لیتے ہوئے، کروڑوں کا جرمانہ کر دیتے ہیں لیکن مفتی پوپلزئی کی میڈیا کوریج روکنے میں بے بس، لاچار اور لاپرواہ کیوں ہے۔ مفتیان کرام کا مزید کہنا تھا کہ مفتی پوپلزئی کی جانب سے صرف اور صرف رمضان المبارک اور شوال کا چاند دیکھنا سوائے شر پھیلانے اور سستی شہرت حاصل کرنا ہے۔ جن مفتیان کرام اجتماعی شرعی اعلامیہ جاری کیا ہے ان میں مفتی محمد عمران حنفی، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی پیر سید کرامت علی، مفتی صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی، مفتی محمد عبدالستار سعیدی، مفتی گل احمد عتیقی، مفتی غلام حسن قادری، علامہ مفتی نعیم جاوید نوری، مفتی تصدق حسین، مفتی انتخاب احمد نوری، مفتی مسعود الرحمن مفتی ابوبکر اعوان، مفتی قیصر شہزاد نعیمی شامل تھے۔

دیگر مفتیوں میں مفتی لیاقت علی صدیقی، مفتی میاں غوث علی قصوری، مفتی محمد عارف نقشبندی، مفتی اللہ بخش محمدی سیفی، مفتی فیصل ندیم، ڈاکٹر مفتی محمد عمران انور نظامی، مفتی محمد ندیم قمر، مفتی نعیم احمد صابری، علامہ مفتی محمد طاہر تبسم قادری، مفتی محمد قاسم علوی، علامہ مفتی مجاہد عبدالرسول، علامہ مفتی نور الٰہی انور، علامہ مفتی نصیر احمد نورانی، علامہ مفتی محمد اعظم نعیمی، مفتی محمد یٰسین محمدی سیفی، مفتی حبیب الرحمن مدنی، مفتی حافظ محمد عثمان نوشاہی، مفتی محمد وقاص سلطانی، مفتی محمد ذیشان صابری، مفتی سیّد شہباز احمد شاہ، مفتی محمد آصف نعمانی، مفتی محمد افضل قمر سیالوی، مفتی محمد اختر حیات سیالوی، مفتی محمد ارشد نعیمی، مفتی سیّد محمد مقبول شیرازی، علامہ مفتی محمد رمضان سیفی، علامہ مفتی محمد رضا کونین، مفتی محمد صدیق ہزاروی، مفتی ظفر اقبال، مفتی قاری محمد طاہر شریف، مفتی محمد شفیع قادری، مفتی قاری عبدالحمید نقشبندی، علامہ مفتی میاں مطلوب احمد سیفی، مفتی ذوالفقار مصطفےٰ ہاشمی، مفتی محمد کریم خان، مفتی محمد سہیل، مفتی انوار علوی، مفتی محمد اسماعیل اور دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 543069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش