0
Wednesday 8 Jun 2016 17:05

ٹیکسلا، معروف سیاسی شخصیت ریاض شاہ تحریک انصاف میں شامل

ٹیکسلا، معروف سیاسی شخصیت ریاض شاہ تحریک انصاف میں شامل
اسلام ٹائمز۔ علاقائی سیاست نے ایک مرتبہ پھر کروٹ لے لی، ٹیکسلا کی معروف سیاسی شخصیت سردار سید ریاض حسین شاہ نے سرور خان کا ہاتھ تھام لیا، پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے عہد و پیمان، سید طاہر شاہ آف سنگجانی نے انھیں ملانے میں اہم کردار ادا کیا، ایم این اے غلام سرور خان کا سردار ریاض حسین شاہ و دیگر دوستوں کی شمولیت پر اظہار تشکر، سابق وفاقی وزیر و ممبر قومی اسمبلی تحریک انصاف کے مرکزی راہنما غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حلقہ کی سیاست میں سردار سید ریاض حسین شاہ کا ہمیشہ کلیدی رول رہا ہے، سردار سید ریاض حسین شاہ کے ساتھ ہماری پرانی ہم آہنگی ہے، اتحاد بین المسلمین کی بات ہو یا علاقائی سیاست، سردار سید ریاض حسین شاہ کا بنیادی کردار رہا ہے، اس خاندان کی تحصیل ٹیکسلا کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ہمیں شاہ صاحب کے ساتھ ملانے پر سید طاہر شاہ آف سنگجانی کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و سابق ناظم سردار سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے ملکر چلیں گے، غلام سرور خان کو مخلص دوستوں کی ٹیم ملی ہے، انکے گروپ کے اکابرین نے ہمارے گروپ کو خلوص نیت کے ساتھ دعوت دی، غلام سرور خان کے دوستوں شیخ ضیاء، سردار زبیر، حاجی ریاض حسین اعوان، ملک علی محمد، ملک اعجاز صراف اور ناصر محمود اعوان جیسے جانثار اور مخلص دوستوں نے ہمیں سیاسی ہمسفر بنانے کے لئے عرصہ دراز سے کاوشیں جاری تھیں، ان شاءاللہ ہم ملکر چلیں گے، عیدالفطر کے بعد باقاعدہ سیاسی سفر کا آغاز کرینگے، ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان، ممبر پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان اپنے گروپ کے اکابرین کے ہمراہ ڈیرہ ریاض حسین شاہ، شاہ ولی ہاؤس پہنچے تو انکا استقبال سید عمران شاہ اور سید حیدر علی نے کیا۔

اس موقع پر سابق ناظم سید چن شاہ کاظمی، وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ ٹیکسلا سید رضا شاہ آف مارگلہ، چیئرمین یونین کونسل جلالہ ملک ثاقب ممتاز، مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ ضیاءالدین، جنرل سیکرٹری زبیر محمود خان، چیف آرگنائزر حاجی ناصر محمود اعوان، سابق نائب ناظم راجہ شیراز احمد، حاجی زاہد رفیق، میر اورنگزیب، ملک اعجاز صراف، ممبران میونسپل کمیٹی ملک محمد پرویز، سید گلزار شاہ، ملک عمران ٹونی، ملک ربنواز، ملک مشتاق، سید عترت حسین شاہ، سید سرفراز شاہ، ملک اسحاق، ملک خورشید، منظور الٰہی اعوان، یاسر صدیق، سعودالقیصر، حاجی ریاض حسین اعوان، اشرف خان، شیخ قیصر رسول، حاجی سجاول، بابو نثار احمد، ملک مصری، سمیت دیگر اکابرین و عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، اس گرینڈ جرگہ میں دونوں سیاسی گروپوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ملکر چلنے کا عندیہ دیا۔
خبر کا کوڈ : 544249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش