0
Wednesday 8 Jun 2016 01:15

ایران کی جانب سے کربلا میں ہونیوالے دہشتگردانہ کار بم دھماکے کی شدید مذمت

ایران کی جانب سے کربلا میں ہونیوالے دہشتگردانہ کار بم دھماکے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے جنوبی عراق میں واقع کربلا شہر میں کئے جانے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق صادق حسین جابری انصاری نے کربلا میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ، عراق کی حکومت اور قوم کو منگل کی رات تعزیت پیش کرتے ہوئے تاکید کی کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرے کے مقابلے کے لئے عراقی عوام کا قومی اتحاد اور عالمی برادری کی سنجیدہ حمایت بہت ضروری ہے۔ عراقی ویب سائٹ السومریہ کی رپورٹ کے مطابق منگل کی سہ پہر کربلا شہر کے حی الموظفین علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں پانچ افراد شہید اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے۔ یہ کار بم دھماکہ حی الموظفین کی مصروف سڑک پر ہوا تھا۔ اس دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد عراقی شہری تھے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 544315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش