0
Friday 10 Jun 2016 18:06

سنی تحریک کا لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ، امریکہ کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ

سنی تحریک کا لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ، امریکہ کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ، ڈرون حملوں اور سیاسی مذہبی دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری اور عالمی قوانین کیخلاف ورزی اور کھلی دہشتگردی ہے، امریکہ طالبان دیگر مذہبی جنونیوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے اور خود ہی اپنے پیدا کردہ دہشتگردوں پر ڈرون حملے بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ کو عالمی دہشتگرد قرار دے، امریکہ اور بھارت کا گٹھ جوڑ پوری دنیا میں مزید دہشتگردی کو جنم دے گا، مودی سرکار کی اسلام پاکستان دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان کے حکمرانوں کو بروقت اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایسے خطرناک ایٹمی پھلاؤ کو روکنا ہو گا۔ اس موقع پر سردار محمد طاہر ڈوگر، شیخ محمد نواز قادری نے کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ حکومت کی ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے، اعلانیہ و غیراعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے معشیت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے، عوام مہنگائی بے روز گاری کی چکی میں پیس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں، جمہوری قدروں کو فرو غ دے کر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے، حکومت عوام کی خواہشات و اُمنگوں کے مطابق پالیسیاں مرتب کرے اور بیرونی مداخلت کو ہمیشہ کیلئے مسترد کر دے تو عوامی مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اس موقع پر علامہ سرفراز سیالوی، حافظ محمد رمضان قادری، علامہ ریاض ہزاروی، مفتی محمد سلیم نقشبندی، علامہ شریف الدین قذافی، مولانا بشارت جلالی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 544715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش