0
Monday 20 Jun 2016 18:41

لیاری گینگ وار کی کمان سمیرا نامی ’’لیڈی ڈان‘‘ نے سنبھال لی

لیاری گینگ وار کی کمان سمیرا نامی ’’لیڈی ڈان‘‘ نے سنبھال لی
اسلام ٹائمز۔ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے لیاری سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد قیوم چنگاری کی بہن سمیرا نے اپنے بھائی کی ہلاکت کے بعد منشیات فروشی اور بھتہ خوری کا دھندا سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق گینگ وار کے گورکھ دھندے نے لیاری کی خواتین کو بھی گینگسٹر بنا دیا ہے، اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا کہ جب منگھوپیر سے گرفتار ٹارگٹ کلر نعیم عرف لمبو نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ گینگسٹر قیوم عرف چنگاری کے جیل جانے کے بعد گینگ کو اس کی بہن سمیرا نے سنبھالا، اور قیوم چنگاری کی طرح سمیرا بھی اسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے منشیات فروشی، بھتہ خوری اور مخالفین کو اغوا کے بعد ان کا قتل کراتی تھی۔ گرفتار ملزم نے بتایا کہ سمیرا نے رفیق نامی شخص کو اغوا کے بعد اذیتیں دے دے کر قتل کیا، جبکہ سمیرا کے ٹارگٹ کلرز نے گینگ وار کے کئی مخالفین کو اسی کے کہنے پر قتل کیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن میں تیزی آنے کے بعد سمیرا روپوش ہے، جبکہ گرفتار ٹارگٹ کلر نعیم عرف لمبو بھی سمیرا کیلئے ہی کام کرتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 547329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش