0
Thursday 23 Jun 2016 00:33

افغانستان دوسروں پرالزام لگانے کے بجائے اپنے مسائل خود حل کرے، پاکستان

افغانستان دوسروں پرالزام لگانے کے بجائے اپنے مسائل خود حل کرے، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسائل کو حل کرنا وہاں کی حکومت کی ذمے داری ہے اس لئے وہ اپنے مسائل خود حل کرے اور دوسروں کو ملوث کرنا بند کرے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں اعتراف کرتی ہے، افغانستان کے مسائل کو حل کرنا افغان حکومت کی ذمے داری ہے۔ افغانستان اپنے مسائل خود حل کرے، دوسروں کو ملوث کرنا بند کرے۔ پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ افغانستان میں 15 سال تک طاقت کے بل بوتے پرصورت حال بہتر کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن وہ بری طرح ناکام ہوئی، فوجی اقدام سے افغانستان سمیت خطے کی صورتحال غیرمستحکم ہوگی جس سے گریز کرنا بہتر ہے۔
خبر کا کوڈ : 547961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش